ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے آج بروز ہفتہ اپنے قطری ہم منصب محمد بن عبدالرحمن ال ثانی کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کی جس میں فریقین نے جوہری معاہدے کی تازہ ترین صورتحال پر بات چیت کی۔
قطری الجزیرہ نیوز چینل کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے اس خبر کے اعلان کے ساتھ کہا کہ فریقین جوہری معاہدے سے متعلق آخری صورتحال اور علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
فریقین نے مختلف سیاسی، اقتصادی اور قونصلر شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کی تازہ ترین صورتحال اور قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ پر بات کی۔
اس ٹیلی فونک گفتگو میں امیر عبداللہیان نے پابندیوں کے خاتمے کے لیے مذاکرات کا ذکر کرتے ہوئے ایک اچھے، مضبوط اور مستحکم معاہدے تک پہنچنے کے لیے اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت کے عزم پر زور دیا۔
اس موقع پر قطری وزیر خارجہ نے دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے مشاورت کی اہمیت کا حوالہ دیتے ہوئے فٹ بال کے عالمی کپ کے شعبے میں ایران کے ساتھ تعاون کے لیے قطر کی مکمل تیاری پر زور دیا۔
انہوں نے تہران کے موقف کو منطقی قرار دیتے ہوئے پابندیوں کے خاتمے کے لیے مذاکرات کے تسلسل کی اہمیت کا حوالہ دیا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
آپ کا تبصرہ